وزیراعظم شہباز شریف یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک روزہ دورے پر قطر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، شاہی خاندان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
وزیراعظم دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کریں گے، جس میں قطر پر اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش کیا جائے گا۔ ملاقات میں خطے میں امن کے قیام اور اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر مشاورت بھی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقائد اور اقدار پر مبنی ہیں
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے
قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد ال ثانی نے وزیراعظم کو دوحہ ائیرپورٹ پر الوداع کیا
اس دورے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا