اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیشی مشیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا ونگ پی ایم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین کی ملاقات ہوئی۔  اس موقع پر پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم نے ڈاکٹر حسین اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔   عوامی روابط، علمی تبادلوں، تجارتی اور اقتصادی تعلقات سمیت دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

 نیویارک اور قاہرہ میں ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی دور اندیش قیادت اور غربت کے خاتمے میں ان کے کردار کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کو سراہا۔

 ڈاکٹر حسین نے اپنے خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی روابط اور مشترکہ عقیدے سے جڑے ہوئے ہیں۔

 ڈاکٹر حسین نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور امداد کی پیشکش کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی جلد بحالی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات میں موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ جاری رکھیں گے۔  اس سلسلے میں وزیراعظم نے چیف ایڈوائزر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔  بنگلا دیشی مشیر نے بھی وزیر اعظم کو چیف ایڈوائزر اور حکومت کی جانب سے بنگلا دیش کے دورے کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان سے بنگلا

پڑھیں:

خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان احترام ،استحکام اورمشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا‘ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور سٹرٹیجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ‘دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ ملاقات میں پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں میں اضافے ،فضائی رابطے بڑھانے کیلئے اضافی ایئرلائنز شامل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات