سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے کمیٹیوں سے استعفے مسترد، معاملہ داخل دفتر
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے کو داخل دفتر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ کمیٹیوں کے اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور استعفوں کے باوجود کورم پورا رہے گا۔سنی اتحاد کونسل کے 52 اراکین اب تک کمیٹیوں سے استعفے جمع کروا چکے ہیں جبکہ 24 اراکین نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔ فیصل امین گنڈاپور اور انیقہ مہدی نے اپنے اصلی استعفے جمع کرائے، جنہیں قبول کر لیا گیا ہے، تاہم ان کے فوٹو کاپی استعفے قبل ازیں سیکرٹریٹ نے مسترد کر دیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے حکومتی درخواست کے باوجود استعفے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹیوں کو غیر فعال کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کریں، قانون سب کیلئے برابر ہوگا تو لوگ پولیس پر اعتماد کریں گے۔
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق شخص کی زخمی اہلیہ کو ہرممکن طبی امداد دی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری چالان کیے جارہے ہیں، ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جان لینے والوں کو بھی عبرتناک سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے، اس موقع پر لیاقت محسود کےگارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔