یو ایس بی کن الفاظ کا مخفف ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمپیوٹر کو اگر سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو یہ ایک جامع ان پٹ اور آؤٹ پٹ مشین ہے۔
تاہم یہ مشین خود کسی دستاویز کو پرنٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس مقصد کے لیے ایک الگ مشین یعنی پرنٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ کمپیوٹر پرنٹر سے رابطہ قائم کرکے ڈیجیٹل مواد کو کاغذ پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کمپیوٹر اور پرنٹر کے درمیان معلومات کی ترسیل کے لیے ایک چینل درکار ہوتا ہے، اور یہ کام یو ایس بی پورٹ کے ذریعے ممکن ہوتا ہے جو دونوں ڈیوائسز کو کیبل کے ذریعے آپس میں جوڑتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ USB کس کا مخفف ہے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ USB دراصل Universal Serial Bus کا مخفف ہے، جس کا استعمال آج بے شمار ڈیوائسز میں کیا جا رہا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی کمپیوٹر، موبائل فونز، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر کئی ڈیوائسز میں ڈیٹا شیئرنگ اور چارجنگ کے لیے عام ہوچکی ہے۔ آج کل زیادہ تر ڈیوائسز میں USB-C اسٹینڈرڈ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
یو ایس بی کے ذریعے نہ صرف ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکتا ہے بلکہ بیرونی اسٹوریج، آڈیو گیئر اور دیگر آلات کو بھی جوڑا جا سکتا ہے۔
البتہ ابتدا سے یہ سہولت موجود نہیں تھی۔ یو ایس بی کی تاریخ چند دہائیوں پرانی ہے اور وقت کے ساتھ اس کے ڈیزائن میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یو ایس بی کے ذریعے سب سے بڑا مسئلہ جو حل ہوا، وہ پورٹس کو اسٹینڈرڈائز کرنا تھا۔ اس سے قبل کمپیوٹر سے مختلف آلات جوڑنے کے لیے کئی طرح کے بڑے اور پیچیدہ کنکٹرز استعمال کیے جاتے تھے، جیسے ماؤس اور کی بورڈ کے لیے سیریل پورٹ اور پرنٹر کے لیے بڑی پورٹس۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو ایس بی کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے‘ سردار عبدالرحیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر نادرا نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے تو عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ فیصلہ صرف سندھ کے لیے ہے یا دیگر صوبوں میں بھی یہی قانون نافذ ہے؟ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ عوام پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پہلے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں سڑکوں اور روڈ نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائے۔