پتریاٹا ٹاپ پر پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (TDCP) نے پتریاٹا ٹاپ پر صوبے کا پہلا ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ افتتاحی تقریب منیجنگ ڈائریکٹر TDCP، جناب عاصم رضا کی زیرِ صدارت ہوئی، جنہوں نے اسے پنجاب میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔پتریاٹا، جو نئی مری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پہلے ہی سرسبز پہاڑوں، خوشگوار موسم اور TDCP چیئر لفٹ و کیبل کار کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ نئے ٹری ہاؤس کی شمولیت نے اس مقام کی دلکشی کو مزید بڑھا دیا ہے، جو قدرتی خوبصورتی اور جدید سہولتوں کو یکجا کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عاصم رضا نے کہا کہ TDCP کا مقصد پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق، “پتریاٹا کا ٹری ہاؤس اس بات کی علامت ہے کہ جدید میزبانی اور فطرت کس طرح ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔”
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹری ہاؤس
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے دربار صاحب کرتارپور مکمل صفائی اور بحالی کے بعد دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔
دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک سے عقیدت مند سکھ زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی حکام کی جانب سے دربار اور راہداری کی صفائی، پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے گئے، جس پر سکھ یاتریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اسی سلسلے میں برطانیہ سے آئے ہوئے 10 رکنی سکھ وفد نے کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کے درشن کیے۔ یاتریوں کے وفد میں مرد اور خواتین شامل تھیں۔
وفد کی لیڈر سوارن کور نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوردوارے سے پانی نکالنے اور اسے بحال کرنے کے لیے جس طرح سے حکومت نے فوری اور مؤثر اقدامات کیے، وہ قابل تحسین ہیں۔
وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بہت اچھے طریقے سے بحالی اور انتظامات کیے ہیں، جس پر ہم دل سے شکر گزار ہیں۔
یاتریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آ کر روحانی سکون ملا، اور بہت زیادہ درشن کیے۔ یہاں کی فضا اور ماحول انتہائی پرسکون اور روح پرور ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دربار صاحب کرتار پور سکھ یاتری سیلابی صورت حال کھول دیا وی نیوز