غزہ میں دو روزہ تعطل کے بعد انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس بحال
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: اسرائیلی حملوں کے باعث دو روز تک معطل رہنے والی انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروسز بالآخر بحال کردی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پالتل) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمینی صورتحال کی سنگینی کے باوجود کمپنی کی ٹیموں نے غزہ اور شمالی غزہ کی گورنریٹس میں خدمات کی بحالی کو ممکن بنایا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مسلسل اسرائیلی حملوں اور مرکزی شاہراہوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کی وجہ سے شمالی غزہ اور غزہ شہر میں لینڈ لائن انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز متاثر ہوئی ہیں، ان تعطل کی وجہ سے غزہ پٹی مکمل طور پر بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہے، جس کا براہِ راست اثر اہم شعبوں پر پڑتا ہے۔
متاثرہ شعبوں میں سول ڈیفنس، ایمبولینس سروسز اور اسپتال شامل ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تقسیم میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں اور روزمرہ زندگی کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی مسلسل مہم کے دوران بارہا جان بوجھ کر کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کو طویل عرصے کے لیے بند کیا ہے جو تقریباً دو برسوں سے جاری ہیں۔ اس پالیسی پر اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بارہا مذمت کی گئی ہے اور اسے ’’خطرناک اور غیراخلاقی قرار دیا گیا ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
یورومیڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 سے زائد بار مکمل کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم پالیسی ہے جس کا مقصد غزہ کو دنیا سے کاٹ دینا اور اسرائیل کے جرائم کو چھپانا ہے۔
خیال ر ہے کہ غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دراصل دہشت گردی کررہے ہیں جبکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مسلم حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے عمل میں دو ماہ کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ اب بڑھا کر 31 دسمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر تک تھی جو اب ختم ہو چکی ہے، شہریوں کو مزید مہلت دے کر محکمے نے تبدیلی کا عمل آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ نئی پلیٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد گاڑیوں کی شناخت کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بہت سے شہری موٹر سائیکل خرید کر اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرواتے اور اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ کسی بھی ممکنہ واقعے یا کارروائی کی صورت میں مشکلات بھی بڑھا سکتا ہے۔