راولپنڈی:

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد  کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد  کرکے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُدھر حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.

8 کلو گرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو حراست میں لیا گیا جب کہ راوی ٹول پلازہ کے قریب مسافر کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد  کرلی گئیں۔ ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد   کی گئی۔ اس کے علاوہ زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب  14.400 کلوگرام چرس برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قبضے سے کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن اور قائدآباد کے علاقوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سو بستر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق، زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، اور ملیر پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے علاقے فقیرآباد کالونی میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ڈاکو سلیم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اور اس سے بھی ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • بلوچستان میں انسدادِ منشیات کارروائی 600 ایکڑ پر بھنگ کی فصل تلف
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
  • انسداد منشیات کیلیے آئی جی اسلام آباد کومیکنزم بنانے کاحکم
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط
  • افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب