ایشیاکپ سپرفورمرحلہ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے169رنز کاہدف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ 1 کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔یہ میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا ٹاکرا ہے، گروپ لیول کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا نے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔