محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے مورال میں مزید اضافہ کیا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ جب پاکستانی چیئرمین کی آمد ہوئی تو بھارتی ٹیم اور ان کا سپورٹنگ اسٹاف اپنا سیشن ختم کرکے ہوٹل واپس چلے گئے، جو اس مقابلے کی شدت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین نے پاکستان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ فینز کی خوشی دیدنی تھی، خاص طور پر بھارتی مداحوں نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، جو کرکٹ کے اس کھیل کو جوڑنے والی قوت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کا انتظار دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔