پاک، سعودی معاہدہ :’’آباد‘‘ کی صدر،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو ملک کی کاروباری و تعمیراتی برادری کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی وسعت دے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے،اس تاریخی معاہدے کی تکمیل پر صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔آباد کے جاری بیان میں محمدحسن بخشی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اس معاہدے کا طے پانا دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی سفارتی قوت اور قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کا واضح ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے اتحاد اور مشترکہ طاقت کی علامت ہے۔محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی شعبے تک محدود رہے گا بلکہ آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، صنعتی اور سماجی تعاون کو بھی نئی جہت دے گا۔ انھوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس نئی شراکت داری سے سرمایہ کاری اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور یہ معاہدہ معیشت کو سہارا دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صنعت و تجارت میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔چیئرمین آباد نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے اور ایسے میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی و اسٹریٹیجک تعلقات کا نیا باب کھلنا خوش آئند ہے، اس شراجت دارء ست سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور تعمیرات سمیت مختلف صنعتوں میں ترقی کی راہیں ہموارہوں گی۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ قوم وزیر اعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت پر فخر کرتی ہے جنھوں نے اس معاہدے کو ممکن بنایا۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے نہایت دانشمندی سے مسلم دنیا کے سب سے اہم ملک کے ساتھ تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا ہے۔اس معاہدے سے دنیا کو یہ بھی پیغام گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات صرف دو ممالک تک محدود نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی اور یکجہتی کا مظہر ہیں۔ جب مسلم دنیا متحد ہوگی تو دنیا کے کسی کونے میں بھی امت مسلمہ کو کمزور نہیں کیا جا سکے گا۔حسن بخشی نے آخر میں کہا کہ یہ شراکت داری طویل المدتی بنیادوں پر خطے کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گی اور تاریخ اس معاہدے کو پاکستان-سعودی تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر یاد رکھے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب سعودی عرب کے کے درمیان اس معاہدے نے کہا کہ دنیا کے کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، دیگرممالک بھی حصہ بننا چاہتےہیں،نائب وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن : نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، اس میں کئی ماہ لگے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلاضابطہ طورپر ہمیشہ سے موجود تھا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتےہیں، اس بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونےکے لیے تیار ہوتا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پرپابندیوں کے بعد سعودی حمایت بہت اہم تھی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، وہ بھی اس معاہدے سے خوش ہیں۔