سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی؛ گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت حاصل ہوئی۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن عبدالمالکی کی دعوت پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن عبدالمالکی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی عرب کے قومی رقص میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے سعودی عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
لاہور میں 253 ٹریفک حادثات، 303 افراد زخمی
گورنر سلیم حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ دن بدن مزید مضبوط ہوتا جارہاہے،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،وزیراعظم اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت حاصل ہوئی۔
سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دفاعی معاہدہ کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان میں سیلاب آئے،زلزلہ آئے یا کوئی بھی قدرتی آفات سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے،آج دنیا میں گرین پاسپورٹ کی قدر بحال ہوگئی ہے۔
محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنے کا پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر واحد آرمی چیف جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے جس طرح وزیراعظم پاکستان کی مہمان نوازی کی پوری دنیا نے دیکھا،سعودی عرب کی طرح چین بھی پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دودہ چین پہلے کی طرح فائدہ مند ثابت ہوگا،چین نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے سفارتی وفد کی سربراہی کے دوران سعودی عرب سمیت دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جس کی بدولت گرین پاسپورٹ کی قدر بحال ہو گئی۔
اس سال شدید سردی پڑے گی، موسم کی حیرت ناک فورکاسٹ آگئی
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن عبدالمالکی نے اردو میں تقریر کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی سفارتی اور تجارتی خوش آئند ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب سلیم حیدر خان نے سعودی عرب کے گورنر پنجاب پاکستان کا انہوں نے دنیا میں
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
وزیر مملکت کی انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس اڈی ایم اے) سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ایم۔6، 10 اور 13 اور ایم این جے سی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مانسہرہ، ناران، جھال کنڈشاہراہ کا منصوبہ سیاحتی اعتبار سے ایک منافع بخش منصوبہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
دوسری جانب سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے عبدالعلیم خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں پاکستان سے حمایت کی توقع ہے۔