2025-09-20@19:40:36 GMT
تلاش کی گنتی: 82

«سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ»:

    سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت حاصل ہوئی۔  گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن عبدالمالکی کی دعوت پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن عبدالمالکی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی عرب کے قومی رقص میں بھی...
    حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی اور ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے سلامتی و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے، اور یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد...
    اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کی علامت ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی،...
    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں ہفتے کے اوائل میں دستخط ہونے والا اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ کسی دوسرے ملک کو دھمکانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاہدے کو خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ 1960 کی دہائی سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کلیدی ستون دفاعی تعاون رہا ہے۔شفقت علی خان کاکہنا تھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹرٹیجک تعاون کے تاریخی معاہدے کو وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور شاندار رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی، اور یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ایک قریبی معاون کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ایک منفرد اور ہم آہنگ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو گزشتہ شام مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کو اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی اور اسے شراکت داری، اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران بامعنی ملاقاتوں کا...
    پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدہ پر دستخط کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ریاض گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اور پھر معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ، اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدہ کو ''اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے'' (SMDA) کہا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ...
    جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ جے یو آئی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )مشرقِ وسطیٰ میںبدلتی صورتحال اور اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے چند روزبعد ایٹمی طاقت کے حامل واحد اسلامی ملک پاکستان اور اسلامی دنیا کے روحانی مرکزسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دنیا کے ماہرین اسے مشرق وسطی میں اہم پیش رفت قراردے رہے ہیں اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں کئی ممالک پر حملہ کر چکا ہے لیکن قطر کے خلاف جارحیت کو اس لیے مختلف قراردیا جارہا ہے کہ قطر نہ صرف امریکا کا اتحادی ہے بلکہ خطے میں واشنگٹن کی مرکزی کمانڈ ”العدید ایئربیس “بھی قطر میں واقع ہے.(جاری ہے) قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطی کے ماہرین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ دشمن کے خلاف متحد اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رب العزت کے سائے میں، ان شاء اللہ، پوری امت مسلمہ دشمن کے مقابل ایک صف میں کھڑی ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد!” وزیراعظم کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ یہ تاریخی معاہدہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا جاری بیان میں انڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پر کام جاری رہے گا اور انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں جدید خطوط پر استوار ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، باالخصوص آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ریاست استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسرائیل کے نا پاک وجود سے دنای کو پاک کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پر امن طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے
     پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں ایک اہم دفاعی معاہدہ دستخط کیا ہے جسے “Strategic Mutual Defence Agreement” کہتے ہیں، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا جائے گا تو اسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔اس معاہدے کے حوالے سے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے: “سعودیہ اور پاکستان۔۔جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ہمیشہ اور ابد تک‘‘ـ خالد بن سلمان کا یہ بیان معاہدے کی معنویت کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک اب نہ صرف سکیورٹی تعاون کو بہتر کریں گے بلکہ مل کر دفاع اور جارحیت...
    پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدہ طے کیا ہے۔ امریکی ماہر امورِ خارجہ مائیکل کوگل مین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ سعودی عرب بھارت کا قریبی شراکت دار بھی سمجھا جاتا ہے۔ Pakistan has not only inked a new mutual defense pact, it inked it with a close ally that’s also a top partner of India’s. This pact would not deter India from attacking Pakistan. But with 3 key powers-China, Turkey & now KSA-fully on Pak’s side, Pak is in a very good place. — Michael Kugelman (@MichaelKugelman) September 18, 2025 کوگل مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی جانے والی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس...
    بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔ وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے ’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔ Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan ???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025 انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔ خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔ اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد /ریاض(سب نیوز)ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر آج مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے۔ یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار،پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے ، اللہ تعالیٰ نے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ،پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر آج مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (SMDA پر دستخط کر دیے ، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس معائدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا...
    وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ریاض کے الیمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی تعلقات، خطے کی صورتحال اور مشترکہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) پر دستخط کیے، جو پاک سعودی تعلقات میں ایک نئے دور کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی معاہدے کے اہم نکات: کسی بھی ملک پر ہونے والی جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ سلامتی کو یقینی...
    ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
    دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیے گئے ہیں، تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعوی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    پاکستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکا نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ آج واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم معاہدے کا اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
    TOKYO: پاکستان اور جاپان کے درمیان 2019 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت جاپان میں ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے لیے “اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکرز خا ص مہارت کے افراد)” پروگرام کے تحت جاپانی حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں اسکل ایویلیوایشن ٹیسٹ(مہارت جانچنے کا امتحان) منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کامیابی ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت پاکستانی امیدواروں کے لیے یہ مواقع ممکن ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2025 سے پاکستان میں دو شعبوں نرسنگ اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی...
    سعودی عرب میں مقیم معذور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پاکستانی سفارتخانے اور سعودی ادارے چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے مطابق پاکستانی بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم معذور بچوں کے درینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن سعودی...
    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے مین ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیر ی بھارتی ظلم و جبر سے نجات پا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید منظور احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں اور قوم کے اعتماد پر پورا اتریں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیری بھارتی ظلم و جبر سے نجات پاسکیں۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا...
    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز ابوظہبی(سب نیوز)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی)...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور یو اے ای وزارتی کمیشن کا 12 واں اجلاس ، جس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکاری، صحت، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دوست مملاک نے ویزا چھوٹ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ اجلاس میں دونوں دوست ممالک کے درمیان ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے پایا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 برس کے وقفے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنا دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کیے، جو 12 سال بعد ابوظبی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔(جاری ہے) ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے،...
    اسلا م آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے  کہ اگر کوئی شخص انتخابی عمل سے متاثر ہے تو وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے آئین کے تحت متعلقہ فورم (پی ایس بی) سے رجوع کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات  اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد...
    ویب ڈیسک:  جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
    وسیم احمد: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے دوران امریکہ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔     فیفا صدر جیانی انفاٹینو  کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے فیفا کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی جانب سے فیفا صدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،اس موقع پر فیفا کے جنرل سیکرٹری...
    سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی  کے کنٹری ڈائریکٹر  امین عبد...
    پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو گئی، پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا۔ جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پہلی بار بڑی تعداد میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ کے طریقہ کار میں ایک انقلابی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے مئی میں چار روزہ جھڑپوں کے دوران بھارت اور پاکستان نے بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کا استعمال کیا اگرچہ امریکی ثالثی سے جنگ بندی عمل میں آگئی مگر دونوں ایٹمی طاقتیں اب ڈرونز کے میدان میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں مصروف ہو گئی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران مقامی سطح پر یو اے ویز پر تقریباً...
    کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔  دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔  فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔  ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان کے درمیان علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے 104 سالہ فوجی کی اپنی سالگرہ میں ٹرمپ کی شرکت...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر" منانے کا پس منظر بتایا ۔(جاری ہے) بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
    امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...
    اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔  بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری...
    پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر...
    نیویارک:امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ہائپرسونک میزائل سے لیس ہو کر بھارتی حدود میں کارروائی کی، اور انتہائی مہارت سے S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ نہ صرف تکنیکی طور پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد دفاعی دعوؤں اور عسکری غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ ان تاریخی مناظر کی خصوصی تصاویر سامنے آگئی JF-17 تھنڈر کی روانگی، ہدف کی نشاندہی اور کامیاب کارروائی کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومتی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی...
    کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد اور متعدد سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں جمعہ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی مذمت کی۔ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پر 7 اور 8 مئی کی رات کو تاریکی میں پے درپے جارحانہ حملوں کے خلاف آج کشمیر کونسل ای یو اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے...
    پاکستان نے "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا اور پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے جدید ترین S-400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائلوں کی مدد سے بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں موجود S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ حملہ "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت کیا گیا، جو کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا، جس کے دوران...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر  فاران جعفری  کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب  سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر...
    وزیراعظم کا سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں مشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی تھے۔اس موقع پر وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کے تناظر میں روایتی خطرات سے...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترِ خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت کا آغاز کراچیپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست... بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل...
    مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
    تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ  میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے...
    وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ ’پیکٹ فار دی فیوچر‘ (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
    برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کے درمیان روابط بہتر ہونے کی ضرورت ہے، کاروباری طبقے کو احساس ہوگیا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میرا تعلق کاروباری خاندان سے ہے اور میری نظر میں لانچ پیڈ کی تشکیل خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو صنعتی علاقوں کے اطراف اچھا اور امن و امان والا ماحول چاہیے،  صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کی کوارڈینیشن بہتر ہونی ضروری ہے۔ کاروباری طبقے کو احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ ہے تو معیشت زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گورنر سندھ نے...
    اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی  وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
      اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔   چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
    کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
    (ویب ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔  سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔  ذرائع کے مطابق چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط  کئے جانے کا امکان ہے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزیرخارجہ اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔ جلو پارک: شیر کا  پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
    قومی احتساب بیورو (نیب) اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملک میں ہونے والے مالی فراڈ پر کارروائی کے سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں واقع نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ  ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی  کی موجودگی میں ڈی جی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت...
    کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد...
۱