پاک ،ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان کے درمیان علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے 104 سالہ فوجی کی اپنی سالگرہ میں ٹرمپ کی شرکت کی خواہش، لیکن پھر امریکی صدر نے ایسا کام کردیا کہ دل جیت لیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
میدان جنگ سے سفارتی محاذ، شہباز اور عاصم نے کس طرح بھارت کو مات دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پاکستان کی دو فاتح شخصیات بن کر ابھرے ہیں، جنہوں نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ کے دوران غیر معمولی اتحاد اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس معاملے سے واقف ذرائع نے دی نیوز کے ساتھ بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بحران کے دنوں میں مسلسل رابطے میں رہے اور ہر بڑے فیصلے کو پالیسی بنانے سے لے کر اس کے بروقت نفاذ تک دونوں میں ہم آہنگی رہی۔ فوجی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر دونوں کی پارٹنرشپ واضح نظر آئی۔ اقتدار کے ایوانوں میں جو کچھ ہو رہا تھا اس کے گواہ ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ہم آہنگی اور اعتماد پر مبنی تعلقات تھے، دونوں نے باہمی افہام و تفہیم، ایک دوسرے کے کردار اور اپنے ذمہ طے شدہ ذمہ داریوں کا احترام کیا اور اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھے، یہی وجہ تھی کہ پاکستان کیلئے نتائج شاندار رہے۔ ذریعے نے بتایا کہ ہم آہنگی کا عالم یہ تھا کہ ہمہ وقت (ہفتے کے 7؍ دن 24 گھنٹے) باہمی سطح پر معلومات کا تبادلہ ہو رہا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں شخصیات اور ان کی ٹیموں کے درمیان وسیع ترین مشاورت کا سلسلہ جاری تھا۔
انصار عباسی