میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید الحسن کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید سیدوالحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے پیر سید سیدو الحسن ,میزبان میاں مزمل مشتاق , ڈاکٹر فضل سعودی برجس منور الشمری، میاں عامرمشتاق، میاں اسلم یاسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں پاک سعودی تعلقات دین اسلام ، تاریخ بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان سعودیہ کی لازوال دوستی دفاعی معاہدے سے مزید مضبوط ہوگی ، سعودیہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے ، قطر اور دیگر اسلامی ممالک بھی جلد ہی پاکستان سے دفاعی معاہدے کریں گے ، پاک فوج نے پاکستان کو اسلامی ممالک کے ماتھے کا جھومر بنا دیا ہے اور سیرت النبی ﷺ ہمیں اتحاد، ایثار اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو چاہیے کہ ان سنہری اصولوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودی عرب کےساتھ جو دفاعی معاہدہ ہوا ہے ،وہ بہت اہم ہے،یہ ایک منفرد معاہدہ ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئی وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر مجھ سے ملاقات کی ہے،کئی ملکوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں شامل ہونے کاکہا ہے،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ دہائیوں سے ہمارا سعودیہ سے جوتعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں ۔جب بیت اللہ میں دہشتگردی گھسے تھے تب میں حرم میں موجود تھا، اس وقت بھی پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا تھا، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے،
اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
ان کاکہناتھا کہ کئی ممالک اس معاہدے کے بعد پاکستان کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،کئی عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ان شااللہ پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا، ان کاکہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ میں ہے کہ ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔
مزید :