افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں، منظور شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے مین ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیر ی بھارتی ظلم و جبر سے نجات پا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید منظور احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں اور قوم کے اعتماد پر پورا اتریں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیری بھارتی ظلم و جبر سے نجات پاسکیں۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا پوری قوم اور کشمیری عوام کے دلوں پر پاک فوج کا راج ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سید منظور احمد شاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر بمباری اور ایران اسرائیل جنگ میں فریقِ ظالم بننے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا امریکی عوام ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شرکت پر سراپا احتجاج ہیں
اور امن کی حمایت کرتے ہیں ہم امریکی عوام کا امن اور انصاف پسندی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو امریکی عوام اور دنیا کے امن پسند ممالک اور عوام کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کا ساتھ دینا ترک کرنا چاہیے۔ ایران اسرائیل جنگ کو بند کرانا چاہیے امن کا راستہ مستقل جنگ بندی سے ہو کر گزرتا ہے اس لیے عالمی امن اور انصاف کو سفارتی اقدامات کو ترجیح دی جایے۔ سید منظور احمد شاہ نے امریکی صدر کو پاک بھارت جاری جنگ بندی کا معاھدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اب مسلہ کشمیر کو حل کرانے کا امریکی صدر کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر اور اقوام متحدہ کو ایک عالمی کانفرنس کا فورا انعقاد کرکے اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشاء ایٹمی تصادم کے خطرات سے محفوظ ہو سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید منظور احمد شاہ نے امریکی صدر نے کہا
پڑھیں:
نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیئے نہ کہ بی جے پی کے حکم سے، محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حدبندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کئے جانے کے مودی حکومت کے فیصلہ پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخاب کرانے کے بعد جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ جمہوری اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں اور مودی حکومت عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کر اراکین اسمبلی کو منمانے طور سے منتخب نہیں کرتی ہے۔ طویل عرصے سے نبرد آزما واحد مسلم اکثریتی علاقے میں یہ قدم حکمرانی سے زیادہ کنٹرول جیسا محسوس ہوتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حد بندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیئے نہ کہ مرکز کے حکم سے، اسے ایک عام رواج بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے عمر عبداللہ کی حکومت اس غیر جمہوری مثال کو چیلنج دینے کے لئے آگے آئے گی، کیونکہ ابھی کی خاموشی مستقبل میں رضامندی کے مترادف ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منتخب حکومت کی مدد اور صلاح کے بغیر بھی جموں و کشمیر اسمبلی میں 5 اراکین کو نامزد کر سکتے ہیں۔ روزنامہ دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذریعہ عدالت میں دئے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ نامزدگی جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ واضح ہو کہ 5 اراکین اسمبلی کی تقرری کے فیصلہ کو کانگریس لیڈر رویندر کمار شرما نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر 14 اگست کو سماعت ہوگی۔