لاہور: داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ فیس بُک
لاہور میں داتا دربار سے اغوا کیے گئے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے لوہاری پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ حسن خاندان کے ساتھ داتا دربار آیا تھا، ماں اسے پارک میں بٹھا کر کھانا لینے گئی تو ا یک شخص بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لوکل بس پر پہلے گجومتہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتا رہا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مغوی بچے کا سراغ لگایا، بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔