سرگودھا: باغ خراب کرنے پر بکری کو مار دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں مبینہ طور پر باغ خراب کرنے پر بکری کو مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بکری کی مالکن نے الزام عائد کیا کہ مخالفین نے بکری کو مار کر گھر کے باہر پھینک دیا۔ ملزمان کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس، سندھ پولیس نے کے پی حکومت سے مدد مانگ لی
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ درخشاں میں درج ایک ہائی پروفائل قتل اور دہشت گردی کے کیس میں مطلوب 11 ملزمان کی گرفتاری اور منتقلی میں تعاون فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت نے خط میں کہا ہے کہ ملزمان خیبرپختونخوا میں مقیم یا روپوش ہیں، مطلوب ملزمان میں عمران آفریدی ولد نبی گل آفریدی، ضرار آفریدی ولد نبی گل آفریدی، عنان خان ولد نبی گل، عثمان آفریدی ولد شیرین آفریدی، تقدیر ولد اعظم گل، بہار گل ولد اعظم گل، خستہ گل ولد اعظم گل، شہریار ولد بہار گل، اسلام نواز ولد بہار گل، محمد حسن ولد شریف اللہ اور محمد داود ولد زیمت گل شامل ہیں۔
خط میں سندھ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کراچی منتقل کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے۔ خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو گھات لگائے ملزم نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، واقعے میں ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت مقتول کے سابق سیکیورٹی گارڈ کے بیٹے عمران آفریدی کی نام سے ہوئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل بھی سینئر وکیل پر حملہ کیا تھا، عمران آفریدی کا الزام تھا کہ اس کے والد کو خواجہ شمس الاسلام نے قتل کرایا تھا۔