شارع فیصل پر کل ” غزہ مارچ “ہو گا ، منعم ظفر کی اہل کراچی سے شرکت کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے اتوار 5 اکتوبر کو 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ” غزہ مارچ” ہو گا۔
غزہ مارچ میں شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔
” غزہ مارچ” کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپ لگائے گئے اور بڑی تعداد میںکارنر میٹنگز و مظاہروں کا انعقاد کیا گیا اور عوامی رابطہ مہم چلائی گئی۔
امیر جما عت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی کے عوام، علما، وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین سے اپیل کی کہ پورے ایمانی جذبے اور بھر پور جوش و خروش کے ساتھ جوق درجوق اپنی فیملی کے ہمراہ “غزہ مارچ” میں شر یک ہوں اور اسرائیلی جارحیت ،امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ، فلسطینیوں کی نسل کشی و بے دخلی ،قبلہ اوّل پر قبضے کی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کریں۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 5 اکتوبرکو کراچی زندہ دل ہونے کا ثبوت دے گا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری مارچ میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو سارے راستے اور سارے قافلے شارع فیصل غزہ مارچ کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو جھنجھوڑیں اور مجبور کریں کہ اہل غزہ و فلسطین کی مدد کریں۔ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔
علاوہ ازیں “غزہ مارچ” میں لاکھوں مردو خواتین کی شر کت کے پیش نظربڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر سے آنے والے جلوس، ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں شارع فیصل پر پہنچیں گے، مین نرسری اسٹاپ پرموجود بالائی گزر گاہ کو اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں سے قائدین خطاب کریں گے۔شاہراہ فیصل پر سڑک کا ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص کیاگیاہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جماعت اسلامی فیصل آباد ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-11-10
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی نے غزہ میںجانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسزکے حملے اور نام نہاد امن معاہدہ کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک گیراحتجاج کااعلان کردیا۔آج (بروزجمعہ)ملک بھرمیںنمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ 4اکتوبر کولاہور اور5 اکتوبرکو کراچی میںملین مارچ ہوں گے۔7اکتوبرکوملک بھرکے عوام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیںگے۔ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے دنیابھرکے سماجی کارکنان پر مشتمل غزہ جانے والے امدادی قافلے پراسرائیلی حملہ اور سینیٹرمشتاق احمدسمیت سینکڑوں امدادی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشت گردی ہے۔ یہ وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اس کی مذمت کرے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے غزہ میں براہ راست قتل عام ہو رہا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے معصوم بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، پوری قوم اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے، پارلیمنٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوںکے سامنے احتجاج کریں اور ان مظلوموںکیلئے آواز اُٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ ریاستی سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں۔