الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمنٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں چیئرمین ہیلتھ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف، نیشنل ڈائریکٹر موبائل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اعجاز نذیر جبکہ قطر چیریٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز وقاص حلیم نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
سید وقاص جعفری نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہمیشہ سے محروم طبقے تک صحت، تعلیم اور ریلیف جیسی بنیادی سہولیات پہنچا رہا ہے۔ "قطر چیریٹی کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک مفت طبی سہولتیں پہنچا سکیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹس، خصوصاً 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو علاج، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹس اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
تعلیم و صحت کے بجٹ میں بالترتیب 18 اور 11 فیصد اضافہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ
قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن نے الخدمت کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اس عزم کی علامت ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت کو ہر فرد تک پہنچانا انسانیت کی اہم خدمت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان قطر چیریٹی کے
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔