وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میانمار کے
پڑھیں:
دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے: وزیراعظم شہباز شریف
---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں کی جانب سے پرتپاک استبال کرنے پر ولی عہد، محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے والہانہ استقبال نے نہایت متاثر کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اِن کے طیارے کو سعودی شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غیر معمولی انداز میں اسکواٹ کیا جبکہ سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ سب کچھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ محبت اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید بتایا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے نہایت خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی، جس میں خطے کے حالات اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی قیادت اور مسلم دنیا کے لیے اِن کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی حمایت اور دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اِن کی دعا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، انشاء اللّٰہ۔‘