صدر آصف زرداری دورۂ چین سے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
صدر زرداری نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آصف زرداری نے ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
صدرِ مملکت کی ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی اور کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران دونوں مملک کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔