City 42:
2025-09-22@06:31:15 GMT

پنجاب میں ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت 1100 الیکٹرک ٹیکسی گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر نوجوان لڑکوں، لڑکیوں، خواتین اور خواہشمند نجی کمپنیوں کو دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت اس منصوبے پر مجموعی طور پر 3.

5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی

حکام کے مطابق، یہ گاڑیاں انفرادی طور پر یا نجی کمپنیاں بڑی تعداد میں بھی حاصل کر سکتی ہیں، جبکہ درخواستوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ کامیاب درخواست دہندگان کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس سکیم کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ پنجاب بھر میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد دے گا اور شہریوں کو سستی، ماحولیاتی طور پر صاف اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ 

’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتیوں کو چھ مئی جنگ کا سکور  0-6 یاد دلانے پر وزیر دفاع کابیان

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمعہ کو سرگودھا میں عوام کو آسان، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس سے یونیورسٹی آف سرگودھا تک نئی افتتاحی الیکٹرک بس پر سواری کی۔

یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن کے لیے 105 بسیں فراہم کی ہیں اور جلد ہی سرگودھا کے لیے 60 بسیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نےکہا کہ اس وقت سرگودھا کے لیے 33 بسیں فراہم کی گئی ہیں ، الیکٹرک بس سروس حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے جو سرگودھا ڈویژن کے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر اور مسلم لیگ ن کا مرکز ہے، مسلم لیگ ن نے موٹر وے سے سرگودھا تک لنک فراہم کیا جس سے سرگودھا کے عوام موٹر وے سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ دیا جس نے ایک سال کے ریکارڈ وقت میں کام شروع کر دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ میاں محمد نواز شریف بذات خود نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرگودھا جیسے چھوٹے شہروں سے الیکٹرک بس کی فراہمی شروع کی جس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم نے بڑے شہروں کے برعکس چھوٹے شہروں سے پراجیکٹ شروع کر کے پیش رفت کا آغاز کیا جس سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں مسافروں کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ جدید اور آرام دہ سفری خدمات فراہم کر یں گی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سمیت اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ باقاعدہ شروع
  • ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع
  • ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ، کیا خواب رہے گا؟
  • ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے، منعم ظفر خان
  • سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
  • جڑواں شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
  • غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع