سٹی 42 : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، یہ معاہدہ دونوں  ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ کرے گا۔ 

 مولانا فضل الرحمان نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ےیوآئی  کی جانب سے  مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کے موقع پر محترم سفیر  کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ  اجتماعی سلامتی کے ایک مضبوط ستون اور امت مسلمہ کے  درمیان مطلوبہ اتحاد کی نمائندگی کرے گی۔ 

گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مسلم امہ کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات  ایک ہیں ۔ مملکت سعودی عرب، حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے ساتھ، تمام مسلمانوں کے دلوں میں ایک بلند مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے دفاع کو ایک عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں، یہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کی نمائندگی کرتا ہے، یہ مبارک دور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ترغیب اور ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کو بحال کرنے کا محرک ثابت ہوگا۔ 

بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مبارک قدم کو برکت دے ، مملکت اور پوری اسلامی قوم کے عروج  اور نشاۃ ثانیہ کا سبب بنے ۔ 

سعودی سفیر  نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہمیشہ اتحاد امت کے حوالے سے فکرمند پایا ہے، پاکستانی قوم کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ جسد واحد ہے ۔ 

تقریب میں مولانا راشد سومرو ، مولانا سعید یوسف ، انجینئیر ضیاء الرحمان ،مولانا اسجد محمود، سنیٹر احمد خان ، سنیٹر دلاور خان ، نور عالم خان، مفتی اویس عزیز ، مفتی ابرار ، جلال الدین ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ 

مغلپورہ، جھپٹا مار 2 خواتین گرفتار

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل