جھنگ، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے متاثرین سیلاب کیلئے فری میڈیکل کمیپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ماہر ڈاکٹروں نے متاثرین کا مفت طبی معائنہ کیا اور سینکڑوں مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی میں سید اظہار بخاری، سید حسن شاہ ترمذی، مولانا غلام قاسم جعفری نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر، شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ اور نیڈ فاؤنڈیشن باب العلم ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے کھرانوالہ شورکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے متاثرین کا مفت طبی معائنہ کیا اور سینکڑوں مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی میں سید اظہار بخاری، سید حسن شاہ ترمذی، مولانا غلام قاسم جعفری نے کی۔ مولانا لیاقت علی سیال قمی، مولانا سید ریاض حسین شاہ، میاں عمران مہدی جنجیانہ، سید اسد عباس حسنی، مولانا مہر الیاس رضا اور شیعہ علماء کونسل شورکوٹ کے کارکنان موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔
دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔
اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :