پڈعیدن ،نواحی علاقوں میں پولیس کا کامیاب کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاوئون منشیات فروش و دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کارروائیاں تیز 7 ملزمان گرفتار وسکی شراب،یمبلنگ آرٹیکلز اور مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم یاسر شاہ کے قبضے سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں حاجی خان رند، ماجد سولنگی، معشوق چاچڑ، ندیم مہر، فیروز مہر اور جمیل سولنگی شامل ہیں۔کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے چوری کے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزمان سے برآمد کی گئیں 2 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔برآمد شدہ مسروقہ موٹر سائیکلز کورٹ کے حکم کے تحت اصلی مالکان محمد جعفر گوپانگ اور عاشق علی گھانگھرو کے حوالے کی گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
لاہور:پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مغل پورہ کے علاقے میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 15 کال پر ایس ایچ او مغل پورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2 خواتین کو حراست میں لیا۔
خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔