فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میںسمندری طوفان راگاسا کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ طوفان راگاسافلپائن کے بابویاں جزائر سے ٹکرائے گا۔ یہ ویران جزائر تائیوان کے تقریباً 740 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں اور وہاں بھی انخلا جاری ہے۔دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس نے 200سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: صحافی امتیاز شیخ ٹارگٹ حملے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل
کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے مقام پر نجی ٹی وی چینل میٹرو ون کے نیوز اینکر امتیاز میر پر ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگی ہیں جبکہ گاڑی میں موجود ان کے بھائی جو گاڑی چلا رہے تھے وہ بھی زخمی ہوئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں خاتون صحافی ہمشیرہ سمیت شدید زخمی
واقعہ کے بعد ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو دوران معائنہ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگڈ کلنگ کا لگتا ہے لیکن مکمل تحقیقات، معلومات اور زخمی اینکر کے بیان لینے کے بعد تفصیلات سمانے آئیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہے۔
میٹرو ون سے ملنے والی معلومات کے مطابق اینکر امتیاز میر کا آبائی تعلق کشمور کے شہر کرم پور سے ہے، انہیں میڈیا میں کم وبیش 22 برس بیت چکے ہیں اس دوران انہوں نے دھرتی ٹی وی، کے ٹی این نیوز، اور آواز ٹی وی کے ساتھ کام کیا اور اب میٹرو نیوز سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں میں بڑھتے نفسیاتی امراض، ایک تحقیقاتی جائزہ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے،انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے محرکات کو جلد از جلد سامنے لایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
امتیاز میر کے بھائی محمد صلاح کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 4 افراد سوار تھے جن میں سے ایک بائیک گاڑی کے سامنے آئی اور فائرنگ شروع کر دی.
انہوں نے کہا ’مجھے علم نہیں ہمیں کیوں ٹارگٹ کیا گیا، امتیاز میرا چھوٹا بھائی ہے اور وہ غیر شادی شدہ ہے، اس وقت میرے بھائی کی حالت سنگین ہے اور میں بھی زخمی حالت میں ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امتیاز شیخ ٹارگٹ کلنگ صحافی فائرنگ کراچی