الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔
دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟
الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔
جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے آخری مراسلہ 23 اکتوبر 2025 کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا، جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ مجوزہ ترمیمی بل نیشنل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں 21 اکتوبر 2025 کو پیش کیا گیا تھا، تاہم کمیٹی نے بل پر مزید غور کے لیے فیصلہ مؤخر کر دیا۔
اجلاس میں یہ نکتہ بھی زیرِ غور آیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتیں 14 فروری 2021 کو اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں، اور اس وقت سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر چلی آ رہی ہے۔
چونکہ مزید خط و کتابت کے باعث تاخیر کا خدشہ موجود ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت 13 نومبر 2025 کو الیکشن کمیشن کے سامنے مقرر کی جائے۔
مزید پڑھیں: سزا یافتہ افراد الیکشن کمیشن یا پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، پشاور ہائیکورٹ
اس سماعت کے دوران، الیکشن کمیشن کی مجوزہ ترامیم اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیکشن 219(3) کے تحت وزارتِ داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات