پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے سعودی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کا یومِ وطنی نہایت جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات اور لازوال بھائی چارے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں پر قائم ہے۔
تقریب کے شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ مقررین نے زور دیا کہ دونوں ممالک کا یہ قریبی تعاون مستقبل میں مسلم امہ کے اتحاد اور باہمی ترقی کا ضامن ہے۔
یومِ وطنی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا جبکہ ہال پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر “پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد” اور “سعودی عرب پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
تقریب میں شریک پاکستانی صحافیوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے سعودی عوام اور قیادت کو یومِ وطنی کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ہمیشہ مضبوط اور قائم و دائم رکھے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھیجنے کا حکم ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو راہداری ضمانت مل گئی پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار سینئر صحافی مظہر اقبال روڈ ایکسیڈنٹ میں رضا الہی سے وفات پا گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی صحافیوں سعودی عرب کے وطنی کی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :