پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ بھی کیا۔

نشرہ نے اپنے کیریئر کے 75 ویں ون ڈے میں صرف 9 اوورز میں 26 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے، جس نے ثنا میر کے 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Nashra Sundhu reaches the milestone of 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets with an absolute ripper ????

???? Watch Live ➡️ https://t.

co/HTwBrsN30B#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/wtedPBnA6g

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2025

پاکستان کی طرف سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ تاحال سجیدہ شاہ کے پاس ہے جنہوں نے 2003ء میں جاپان کے خلاف صرف 4 رنز پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

نشرہ سندھو نے ویمنز ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، اس سے قبل یہ سنگ میل ثنا میر اور ندا ڈار عبور کر چکی ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے 116رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا، البتہ جنوبی افریقی ویمنز نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔

شاندار بولنگ کرنے پر پاکستان کی نشرہ سندھو کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جس کے بعد نشرہ نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا۔

ان کا یہ وننگ مومنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، صارفین معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جرات مندانہ کارروائی میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے 0-6 کے اسکور سے تشبیہ دے رہے ہیں اور بھارت پر طنزیہ کمنٹس کر رہے ہیں۔

Some brainless Indians were defending Sidra Ameen’s 6 gesture 2 days ago…. now Nashra Sandhu did the same….

I hope our women team give them hell of a reply in upcoming months the way Abhishek & Sky did. https://t.co/MqJPD0V60d pic.twitter.com/JvlGpcDCLU

— Rajiv (@Rajiv1841) September 22, 2025

Another one for India ????

???? Player of the Match????

???? Nashra Sundhu takes award & cash prize for her ODI’s career-best 6/26 ????#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/57M72ptsWg

— Subhan Ahmed Najmi (@NajmiFactor) September 22, 2025

Don’t cry Indians، She has taken out six players. Trust me not teasing u. Nashra Sundhu takes her ODI’s career-best 6/26. Well Done @nashra_sundhu06 #PAKWvSAW #BackOurGirls #karachi #PakistanCricket #PakVsInd #Pakistan #lahore #INDvsPAK #AsiaCup2025 #AsiaCupT20 #AsiaCup pic.twitter.com/FJoAN3RUOq

— sufyan Khan (@suffyyan) September 22, 2025

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں پاکستانی اوپنر سدرہ امین نے اپنی چھٹی سنچری کے بعد بھی یہی اشارہ کیا تھا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شور مچایا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل میں سیاست لارہی ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نشرہ سندھو

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل