سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا بہا ﺅمعمول پر آ گیا ہے، صرف ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے ،دوسری جانب پنجاب میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں ، ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم سیلاب سے برباد ہو گئی.
(جاری ہے)
ادھر سندھ میں نوڈیرو کا گاﺅ ں مٹھو کھڑو دریائے سندھ کے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گیا، سیلابی پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مقام پر پانی کا بہاﺅ کے مقام پر پانی کا بہا کے بعد منگلا ڈیم ہزار کیوسک ہے نچلے درجے کے مطابق سیلاب سے ہزار کی ہے اور ہو گئی
پڑھیں:
میکسیکو کی صدر کو عوامی مقام پر جنسی ہراسانی کا سامنا، کلاڈیا شینبام کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
CRAZY moment man GROPES Mexico’s President Claudia Sheinbaum
Then TRIES to kiss her before security finally wakes up
How was security THIS slow to react? pic.twitter.com/vaECXy0bCW
— RT (@RT_com) November 4, 2025
شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور ان کے معاون نے فوری مداخلت کی۔ ریاستی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا جو ایسے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔
میکسیکو کی صدر شینبام نے واقعے کے بعد شکایت درج کرائی ہے اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک قومی مہم چلانے اور متعلقہ قوانین کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنسی ہراسانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
ایک نیوز کانفرنس کے دوران کلاڈیا نے کہا کہ ’اگر ایسا صدر کے ساتھ ہو سکتا ہے تو ملک کی باقی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف کیس کے لیے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر رش میں موجود دیگر خواتین کو بھی ہراساں کیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غربی ریاست مشیواکان کے شہر یوروپان کے میئر کارلوس البرٹو مانزو رودریگیز کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور نے اہلکار کو قریب سے 7 گولیاں مار کر ہلاک کیا، اور بعد میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے پہلے اس اہلکار نے شینبام سے مدد کی اپیل کی تھی تاکہ اپنے علاقے میں طاقتور مجرمانہ گروہوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ہراسانی کا معاملہ، ‘پوری دنیا ہم پر تھو تھو کررہی ہے’
منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ نے میکسیکو کے شمالی ہمسایہ کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ شینبام نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تعاون خوش آمدید کہتا ہے لیکن ’تابعداری‘ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر واشنگٹن واقعی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے امریکی ہتھیاروں کے بہاؤ کو روکنا چاہیے جو مجرمانہ گروہوں کو اس تشدد کے لیے مسلح کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی صدر میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام ہراسانی ویڈیو وائرل