چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ(آئی پی ایس )چین نے جدید انجینئرنگ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تعمیر کیے گئے دنیا کے بلند ترین ڈیم میں پانی بھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں واقع 247 میٹر بلند یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا ‘کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم’ ہے۔ اس کی بلندی ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور یہ منصوبہ مکمل طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔
داشیشیا نامی یہ منصوبہ نہ صرف آبپاشی اور بجلی کی پیداوار میں انقلاب لائے گا بلکہ اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی نے اسے مقررہ وقت سے کئی ماہ قبل تکمیل کے قریب پہنچا دیا ہے۔اس منصوبے کی خاص بات اس کی تعمیر میں مکمل طور پر خودکار اور ذہین ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ اس میں بغیر ڈرائیور کے مشینیں چلانے سے لے کر مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹوئن ، اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بند تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بند بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسترد،سیلاب زدگان کی مدد وزیراعلی ریلیف کارڈ سے ہوگی ،عظمی بخاری آپریشنز سے حل نہیں ، افغانستان سے فوری مذاکرات شروع کریں گے، علی امین فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھیجنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی مدد سے
پڑھیں:
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر وضاحت دیں اور آئندہ ایسے ریمارکس سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل
کاشف الدین سید نے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر اسمبلی اسپیکر بابر سلیم خیبر پختونخوا خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید