غزہ میں مکمل نسل کشی ہو رہی ہے جس کے مرتکب نیتن یاہو ہیں : ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
غزہ میں مکمل نسل کشی ہو رہی ہے جس کے مرتکب نیتن یاہو ہیں : ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واضح اجتماعی نسل کشی ہے اور اس کے مرتکب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں۔ یہ بات ترک خبر رساں ایجنسی “انادولو” نے آج منگل کے روز بتائی۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو اانٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ “اس کا کوئی اور مطلب نہیں، یہ مکمل نسل کشی ہے اور اس کے پیچھے نیتن یاہو کھڑے ہیں۔”
صدر نے کہا “نیتن یاہو نے ایک وحشیانہ قتلِ عام کیا ہے، جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اور ہم ترکیہ میں اس نسل کشی کی ہر شکل کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔”
اردوآن نے بتایا کہ غزہ میں 1.
جب ترک صدر سے پوچھا گیا کہ کیا حماس قیدیوں کو رہا کر سکتی ہے، تو اردوآن نے جواب دیا “یہ غلط ہے کہ سارا الزام صرف حماس پر ڈالیں۔ نیتن یاہو کے افعال کو کیسے نظر انداز کریں؟”
ایردوآن نے مزید کہا کہ اپنے خطابوں میں وہ متعدد تصاویر دکھا چکے ہیں، جو غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتائج واضح کرتی ہیں۔
صدر اردوآن نے یہ بھی کہا کہ “کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ حماس ہتھیاروں کے لحاظ سے اسرائیل سے مضبوط ہے؟ یہ نا ممکن ہے۔ اسرائیل اپنی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے، 7 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں پر، خواہ وہ بچے ہوں، عورتیں ہوں یا بزرگ”۔
غزہ میں انسانی بحران ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ “یاد رکھیں، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کریں گے۔ کیا ختم ہوئی؟ نہیں، ابھی بھی جاری ہے۔ اسی طرح انھوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم کریں گے، کیا ختم ہوئی؟ نہیں”۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو راہداری ضمانت مل گئی ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو راہداری ضمانت مل گئی سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 60 اہلکار زخمی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی فوٹیج دینے، ٹرائل روکنے کی درخواستیں خارجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اردوا ن نے نیتن یاہو نے کہا
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔