عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے سندھ کے ہم منصب شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت بھاشن دینے کا شوق ہے۔ اگر سندھ میں واقعی بہتر انتظامات تھے تو سیلاب زدگان کی مکمل بحالی ابھی تک کیوں نہیں ہو سکی؟
یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین منجمنٹ ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق وہ اس سے بھی زیادہ معتبر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سمجھتی ہیں، جو ملتان میں موجود رہ کر ریسکیو و ریلیف آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، نہ کہ کراچی بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مریم نواز کی تعریف کی۔ میں یوسف رضا گیلانی کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں۔ شرجیل میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہے، عظمیٰ بخاری@AzmaBokhariPMLN @sharjeelinam pic.
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) September 23, 2025
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیاست ملتان میں ہے اور وہ عملی طور پر ریلیف سرگرمیوں میں شامل ہیں، اس لیے بلاول اور گیلانی دونوں ہی پیپلز پارٹی کے معتبر رہنما ہیں اور ان ہی کی بات کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے، عظمیٰ بخاری
ان کا مزید کہنا تھا کہ محض الزامات لگانا آسان ہے، سندھ میں گزشتہ بار آنے والے سیلاب کے بعد بھی متاثرین کی مکمل بحالی ممکن نہیں ہو سکی۔ کراچی اور سندھ کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں نہ تجربے کاری اور غفلت سے ہوئی – سندھ میں بہترین انتظامات کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی میڈیا سے گفتگو – @sharjeelinam pic.twitter.com/nxQlE5GJBE
— Waqas Farooqui (@WaqasFarooqui5) September 22, 2025
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کے 27 شہر متاثر ہوئے ہیں، 4 ہزار 794 مواضع جات اور 47 لاکھ 23 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مکمل تباہ شدہ گھروں کو 10 لاکھ روپے، جزوی متاثرہ گھروں کو 5 لاکھ روپے، متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے اور مال مویشی ضائع ہونے والے افراد کو فی جانور 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، عظمیٰ بخاری#AzmaBukhari #PunjabFloods #PakistanFloods #NaturalDisaster #FloodCrisis #EmergencyUpdate #PakistanNews #HistoricFlood #DisasterRelief #ClimateCrisis pic.twitter.com/3EVeG5YBtL
— APP (@appcsocialmedia) September 23, 2025
وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ یہ ریلیف پیکیج پنجاب حکومت اپنے وسائل سے فراہم کر رہی ہے اور کسی بیرونی امداد کا انتظار نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ہی وسائل سے اس بحران پر قابو پا لیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شرجیل میمن نے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں غفلت اور ناتجربہ کاری کے باعث ہوئیں، جبکہ سندھ میں بہترین انتظامات کی وجہ سے نقصانات کم ہوئے۔ ان کے مطابق اگر پنجاب میں بہتر منصوبہ بندی کی جاتی تو اتنی بڑی تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول بھٹو پنجاب سندھ سیلاب شرجیل میمن عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات یوسف رضا گیلانیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو سیلاب شرجیل میمن وزیراطلاعات یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی شرجیل میمن
پڑھیں:
میں نے عوامی تنقید اور تنگ نظری کی وجہ سے پاکستان چھوڑا: سامعہ حجاب
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی تنقید، تنگ نظری اور ججمنٹل رویے سے تنگ آ کر ملک چھوڑ دیا ہے۔
ویڈیو میں سامعہ حجاب نے کہا کہ میرے کپڑے دن بدن چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ میری اپنی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی سوچ ہے، یہ میری غلطی نہیں ہے، یہ قوم کی غلطی ہے، لوگوں کی تنگ ذہنیت نے میرا جینا مشکل کردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، حکومت اور عوام آپس میں ملے ہوئے ہیں، اندر سے سب ایک جیسے ہیں، کسی کو کسی کی پرواہ نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Styleista Pakistan (@styleista.pk)
سامعہ حجاب نے اپنے تجربے کا موازنہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی کیا، جو کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے ساتھ بھی یہی کیا گیا، اسے بھی ملک چھوڑنا پڑا، ہم دونوں ایک ملک سے دوسرے ملک بھاگ رہے ہیں، اپنے گھر والوں سے دور رہ رہے ہیں، ذہنی اور سماجی دباؤ کے باعث پاکستان سے باہر رہنے پر مجبور ہیں۔
سامعہ حجاب نے تصدیق کی کہ میں اس وقت متحدہ عرب امارات (دبئی) میں مقیم ہوں، وہاں سے ہی انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں، تاہم میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا گیا ہے۔
اگرچہ سامعہ نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ مستقل طور پر بیرونِ ملک منتقل ہو چکی ہیں یا عارضی طور پر قیام پذیر ہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ شاید آن لائن تنقید اور نفرت انگیز رویے سے تنگ آ کر پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔