سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی کی نمازجنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
جاوید بخاری مرحوم کی نماز جنازہ عزیزواقارب اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔سابق مئیر لاہور مبشر جاوید ،چئیر مین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ شریک ہوئے ۔
گروپ ایڈیٹرسٹی 42 نویدچوہدری،سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک ماذن اسحاق شریک ہوئے ۔
نمازجنازہ میں ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک سید تراب ،ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز خرم کلیم ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیلی سٹی 42تنویر شاہ ،جی ایم ٹرانسمیشن سٹی نیوز نیٹ ورک شہزاد زیدی شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر پروگرامنگ سٹی 42 علی خان ،ندیم بخاری،علی بخاری سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم دوبارہ شروع کیجائے؛چیئرمین وزیراعلی سرویلنس
شہری سے گن پوائنٹ پر ہونیوالی واردات ناکام؛ ڈولفن نے ملزم پکڑ لیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکھر اسمال ٹریڈرز پرانجمن تاجران کا اعتماد کا اظہار ،عہدیداران کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز پر انجمن تاجران نیم کی چاڑھی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن کی قیادت میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران نے انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ محمد اعظم آرائیں، صدر محمد عارف میمن، جنرل سیکریٹری نثار احمد خان، سینئر نائب صدر سید عمیر علی شاہ، نائب صدر ابوبکر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید فرحان شاہ، جوائنٹ سیکریٹری محمد زاہد قادری، پریس سیکریٹری دلشاد علی میمن، و دیگر کو ہار پہنا کر اور مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حاجی محمد جاویدمیمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے اندر ہم نے تاجر اتحاد کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں، ملکی معیشت میں چھوٹے تاجروں کا بڑا اہم کردار ہے اور ہمیشہ چھوٹے تاجروں نے معیشت کی مضبوطی اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے کام کیا ہے، موجودہ دور میں چھوٹے تاجروں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیکسز کے نظام میں کوئی پلاننگ نہیں ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلدیاتی مسائل عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے تجارتی بازاروں میں آمد و رفت کا نظام اور خریداروں کی کمی رہتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے چھوٹے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، سکھر کے تمام چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہم ہمیشہ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، اس موقع پر انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے صدر محمد عارف میمن اور جنرل سیکریٹری نثار علی خان نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر عہدیداروںحاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی،بابو فاروقی،محمد منیر میمن، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری ، طارق علی میرانی، ڈاکٹر سعید اعوان، ذاکر خان ، عاصم فاروقی، ایاز علی ابڑوویگر کو خوش آمدید کہا۔