سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سعودی عرب کا 95ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخاتے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سفارتی اور مذہبی تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام
انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عہد کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری، حکومت اور عوام کی جانب سے شاہ سلمان، ولی عہد اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں، ہر پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلق محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ حرمین الشریفین کی سرزمین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سعودی عرب کی حفاظت پاکستان کے لیے ایک مقدس فریضہ ہے اور ہم سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے ماحول میں مسلم امہ کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، اسلاموفوبیا اور دیگر چیلنجز صرف ایک ملک نہیں بلکہ پوری امت کو درپیش ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق صرف دفاعی نہیں بلکہ معاشی شعبے میں بھی فروغ پا رہا ہے۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، یقین اور برادرانہ تعلقات دونوں ملکوں کو ہمیشہ جوڑے رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سعودی سفیر سعودی عرب نواف بن سعید المالکی یوم آزادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی یوم ا زادی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اور سعودی کے درمیان
پڑھیں:
پاک، سعودی معاہدہ :’’آباد‘‘ کی صدر،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو ملک کی کاروباری و تعمیراتی برادری کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی وسعت دے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے،اس تاریخی معاہدے کی تکمیل پر صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔آباد کے جاری بیان میں محمدحسن بخشی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اس معاہدے کا طے پانا دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی سفارتی قوت اور قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کا واضح ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے اتحاد اور مشترکہ طاقت کی علامت ہے۔محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی شعبے تک محدود رہے گا بلکہ آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، صنعتی اور سماجی تعاون کو بھی نئی جہت دے گا۔ انھوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس نئی شراکت داری سے سرمایہ کاری اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور یہ معاہدہ معیشت کو سہارا دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صنعت و تجارت میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔چیئرمین آباد نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے اور ایسے میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی و اسٹریٹیجک تعلقات کا نیا باب کھلنا خوش آئند ہے، اس شراجت دارء ست سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور تعمیرات سمیت مختلف صنعتوں میں ترقی کی راہیں ہموارہوں گی۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ قوم وزیر اعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت پر فخر کرتی ہے جنھوں نے اس معاہدے کو ممکن بنایا۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے نہایت دانشمندی سے مسلم دنیا کے سب سے اہم ملک کے ساتھ تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا ہے۔اس معاہدے سے دنیا کو یہ بھی پیغام گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات صرف دو ممالک تک محدود نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی اور یکجہتی کا مظہر ہیں۔ جب مسلم دنیا متحد ہوگی تو دنیا کے کسی کونے میں بھی امت مسلمہ کو کمزور نہیں کیا جا سکے گا۔حسن بخشی نے آخر میں کہا کہ یہ شراکت داری طویل المدتی بنیادوں پر خطے کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گی اور تاریخ اس معاہدے کو پاکستان-سعودی تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر یاد رکھے گی۔