دوسرا چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا آج سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
دوسرے چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کے مقابلے آج سے بحیرہ عرب میں شروع ہورہے ہیں۔ پاکستان سمیت 8 ممالک کے 39 مرد اور خواتین سیلرز تین کیٹیگریزآئی ایل سی 7، آئی ایل سی 6 اور آر ایس ایکس ونڈ سرفنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان نیوی کے تحت پاکستان سلیکنگ فیڈریشن کے تعاون سے 27 ستمبر تک کھلے سمندر میں جاری رہنے والے ان مقابلوں میں میزبان پاکستان، ملائیشیا، ایران، روس، سری لنکا، تھائی لینڈ، مصر اور ترکیہ شریک ہوں گے۔
قبل ازیں منگل کوریگاٹا کی افتتاحی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی پرمنعقد ہوئی۔اس موقعہ پرپرچم کشائی اور مارچ پاسٹ ہوا۔
دوسری جانب میڈیا بریفنگ میں قومی سیلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری وکمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ریگاٹا کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریگاٹا کے انعقاد سے شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوگا جبکہ خطہ کی موجودہ صورتحال میں ہونے والے بین القوامی مقابلوں سے ہماری سمندری حدود پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو واضح پیغام جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں: چوہدری شجاعت
—فائل فوٹومسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔
چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ چوہدری شافع حسین اب پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنا دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔