عورت کی خوبصورتی حیا اور تحفظ حجاب میں ہے‘عائشہ ظہیر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-10
جیکب آباد(جسارت نیوز )حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اسلام نے بھرپور شرکت کی ۔ صوبائی نائب ناظمہ عائشہ ظہیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ عورت کی خوبصورتی حیا اور تحفظ حجاب میں ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحفظ عورت کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم ،صحت ،معاشی استحکام وہ حق ہے جو اسلام نے عورت کو دیے ہیں۔وہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت کے ساتھ پاکیزگی اور آزادی کی توانا علامت ہیں۔ نائب ناظمہ صوبہ سندھ ام حسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی محض نماز روزے اور حج زکوٰۃ تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے تمام گوشے اور معاشرت کے سارے پہلو اسی دائرے میں آتے ہیں،اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور اس کے احکام کی عملی پابندی ہے، یعنی عمل صالح کا اہتمام اورخدا اور رسولؐ کے کام کی عملی پابندی کا نام ہے ظاہری اعمال ہی انسان کے پوشیدہ ایمان کی حقیقی یا غیر حقیقی ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ام زہرہ نے اختتامی خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،کارروائی میں پولیس اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود میں کار میں منشیات لیکر جانے والے منشیات فروش کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس کانسٹیبل فقیر محمد شر کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا، کورائی پولیس تھانہ کی حدود میں فیاض کلہوڑو سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے رہزن عوام اور پولیس کے تعاقب پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں نوسرباز مویشی تاجر سید مومن شاہ کو نشہ آور سموسے کھلا کر 35 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لے اڑا، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔