Islam Times:
2025-11-08@08:13:43 GMT

ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں

ڈی سی زیارت سلیم ترین کے مطابق ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں، بلکہ محبت اللہ سمالانی نامی شخص کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی نہیں ہے۔ لیویز فورس اسسٹنٹ کمشنر کی لاش تلاش کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین کا کہنا ہے کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ جو نوجوان محبت اللہ سمالانی کی ہے، جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی لاش کی بازیابی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرد آلو، کوسٹ اور ٹکری کے پہاڑی سلسلوں میں تلاش کے دوران ملنے والی لاش محبت اللہ سمالانی کی ہے۔ جسے کوسٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر کی ملنے والی لاش

پڑھیں:

یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

مقررین نے کہا کہ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے سابق وزیر حکومت ناصر حسین ڈار، ممتاز کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما انجینئر مشتاق محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ شہدائے جموں منانے کا مقصدجموں کے ان اڑھائی لاکھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہیں نومبر1947ء میں پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کر دیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کی محبت میں قربانی کی سب سے بڑی مثال ہے جو جموں کے مسلمانوں نے پیش کی۔ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام طویل عرصے سے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کی وجہ سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں، مگر انشاءاللہ بہت جلد یہ ظلم و جبر کی تاریک رات ختم ہو گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کو پاکستانی قومی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کرتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

مولانا شفیع جوش، مقبول اعوان، انچارج کشمیر سنٹر لاہور انعام الحسن، سیکرٹری جنرل کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق آزاد، بلال بٹ، چوہدری محمد صدیق، علامہ مشتاق قادری، قاضی انوار، علامہ خالد محمود، پروفیسر مظہر عالم، معروف دانشور نذر بھنڈر، نوید ملک اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فاتحہ قرآن خوانی اور کشمیری شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر 
  • امریکا: طالبعلم کی فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر ادائیگی کا حکم
  • اللہ پر یقین میری سب سے بڑی طاقت ہے، عثمان خواجہ
  • یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • واٹس ایپ پر ’ہائی سوسائٹی‘ محبت کا جال، شہری 32 لاکھ روپے سے محروم
  • پنجاب کابینہ نے تحفظ صارفین قانون 2025 ترمیم کے بعد منظور کرلیا
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • سعودی عرب کو امریکا سے ایف 35 طیارے ملنے کا امکان
  • 6 نومبر 1947ء، کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا