اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ ان کے پاس اطلاعات آئی تھیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اُس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا ہے، بعد میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔
صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتون روایتی پگڑی پہن کر شرکت کی۔
اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے بھی پشتون روایتی پگڑی پہنے اجلاس کی صدارت کی، اس دوران کیچ اور دیگر مقامات پر دھماکوں کے شہدا ء کےلیے فاتحہ خوانی کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کا بیٹا اغوا کاروں کے ہاتھو ں قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زیارت : بلوچستان میں زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔
لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو 10 اگست کے روز دہشت گردوں نے اغوا کیا، ملزمان کی نشاندہی اور معلومات دینے والوں کیلیے پانچ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔