وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیئرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پروزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن اب تک آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنرکی تقرری نہیں کی جاسکی۔
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کشمیر کو
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے
وزیراعظم سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات
وزیراعظم کی ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے 27 ویں آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی کرائی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیمی مسودے کو مسلم لیگ ن مکمل سپورٹ کرے گی اور یہی ملاقات میں پارٹی کی پہلی ترجیح تھی۔دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا یے کہ وزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پر اعتماد میں لیا، آئینی ترمیم پر وزیراعظم نے مکمل مشاورت کی جبکہ آئینی ترمیم میں بلدیاتی مسودے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔واضح رہے کہ حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم رواں ماہ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرائی جائے گی۔