Jasarat News:
2025-09-23@23:55:39 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-03-1

 

 

ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے۔ اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اْن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں۔ اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں، اور اْس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جِلا اٹھاتا ہے، اور ہواؤں کی گردش میں بہت نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔ (سورۃ الجاثۃ:1تا5)

 

سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: امانتدار خزانچی کے لیے بھی صدقہ کرنے والے کے برابر ہی ثواب ہے جب وہ امیر کے حکم کے مطابق خوش دلی سے پورا پورا مال اس شخص کے حوالے کردیتا ہے جس کے لیے حکم ہوا ہے۔(سنن ابی داوْد)

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا جس آدمی میں امانت داری نہیں اس میں ایمان نہیں اور جو وعدہ کا خیال نہیں کرتا اس کے دین کا کوئی اعتبار نہیں۔(مشکوۃ

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پیاسی بچی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اس کا نام آمنہ اشرف عبداللہ المفتی ہے… ایک چھوٹی سی لڑکی جو پیاسی،بھوکی اور اکیلی خوفزدہ تھی۔وہ صرف پانی پینا چاہتی تھی، لیکن قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وہ کوئلےکے ڈھیر میں بدل گئی!آمنہ شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے گیٹ پر اپنے اور اپنے خاندان کےلیے پینے کے پانی کی تلاش میں نکلی… لیکن قابض اسرائیلی فوج کا ایک اورمنصوبہ تھا: اس نے اس پر ایک میزائل فائر کیا، جس سے اس کا خالص جسم جل کر کوئلہ بن گیا۔ وہ ہتھیار نہیں لے رہی تھی، وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہی تھی… وہ صرف پانی کی بوتل لے کر جا رہی تھی۔ایک پیاسی بچی کو اس لیے مار دیا گیا کیونکہ وہ جینا چاہتی تھی… زندگی کی تلاش میں ماری گئی۔غزہ سے صحافی یافاء ابوبکر کا پیغام۔

متعلقہ مضامین