پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند: احسن اقبال‘ بیجنگ میں جینومکس انسٹیٹیوٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
گوانگ ژو، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے۔ دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشہ کو سمجھنے کی طرف جا رہے ہیں۔ سی پیک ٹو جینومکس اور بایوٹیکنالوجی کے ذریعے صحت، غذائی تحفظ اور جدت پر مبنی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک میں خوشحالی کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینومکس تعاون سے پاکستان اور چین صحت مند نسل، غذائی تحفظ اور علم پر مبنی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی نے کہا
پڑھیں:
احسن اقبال سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین چلے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقداما ت احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ جمعہ کے روز ہونے والے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چین روانگی سے پہلے بیان میں وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی اشتراک، تکنیکی جدت اورپائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورپاک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کوفعال بنانے کے امورپرغورکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرچکا ہے اورحالیہ مہینوں میں اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔