Jang News:
2025-09-24@09:39:12 GMT

مالاکنڈ: دو گروہوں میں لڑائی کے سبب 3 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

مالاکنڈ: دو گروہوں میں لڑائی کے سبب 3 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو 

ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کے حکام کے مطابق گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 ء کے تمام نوٹیفکیشن واپس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-08-13
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010ء کے تمام نوٹیفکیشن واپس لے لیے ہیں۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون ’لیویز ترمیمی ایکٹ 2025ء کے تحت چلائے جائیں گے۔صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کے تحت لیویز ایکٹ 2010ء کے تمام پرانے نوٹیفکیشن واپس لے لیے ہیں۔اعلامیے میں کہا کہ یہ نیا قانون محکمہ داخلہ کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی اضافہ کرے گا۔ لیویز نظام کو جدید قانون سازی کے مطابق ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 ء کے تمام نوٹیفکیشن واپس
  • امریکا نے مزید برازیلی حکام پر پابندیوں کی دھمکی دے دی
  • امریکا کا برازیلی حکام پر مزید پابندیوں کا عندیہ
  • جعفر ایکسپریس ایک بار پھر تخریب کاری کا شکار، 12 مسافر زخمی
  • بلوچستان میں ساڑھے 7 کلو سونا چھیننے کی واردات
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد 
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
  • بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار