بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔

گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش اور طوفانی ہوائیں شہر میں سنگین صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔

ہانگ کانگ کے موسمیاتی ادارے کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ ہانگ کانگ نے بھی طوفان کے پیش نظر بندش کا اعلان کر دیا ہے، جہاں زیادہ تر پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی اور شہری گھبراہٹ میں ضروری اشیاء ذخیرہ کر رہے ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ سے 7 لاکھ 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 10 لاکھ مزید افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔ طوفان کے باعث 700 سے زائد پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے پر 3 نامعلوم افراد کا گارڈ پر تشدد

سرگودھا کے علاقے شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف گرلز اسکول کے گارڈ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکوں کو اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کیا تھا۔

پرنسپل نے کہا کہ ملزمان کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کیوبا‘ طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
  • ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
  • انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا ،جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زور دار دھماکا، 54 شہری زخمی
  • فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان سے تباہ کاریاں، 140 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • سرگودھا: گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے پر 3 نامعلوم افراد کا گارڈ پر تشدد
  • فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی کی تباہ کاریاں، 140 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • طاقتور سمندری طوفان ویتنام کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ملک میں ایمرجنسی نافذ
  • فلپائن: سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 114 ہوگئیں، ملک آفت زدہ قرار