وزارت داخلہ کے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سپریم کورٹ—فائل فوٹو
وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔
وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا۔
17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔
سپریم کورٹ کے 5 ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے 11 ستمبر کو اولین ترجیح قرار دیا اور فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو وزراتِ داخلہ کو دوسرا مراسلہ لکھا، سپریم کورٹ نے دوسرے مراسلے میں ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لیں۔
وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے دوسرے مراسلے پر سیکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو سیکیورٹی دینے سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ نے داخلہ نے ستمبر کو
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل کے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
—فائل فوٹوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔
چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرِ صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رواں برس 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور اسے زیادتی کے مترادف کہا گیا ہے۔