حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے"۔
حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.

gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ لہذا وہ امیدواران جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں، مورخہ 27 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ بوقت 09:00 اصل تعلیمی اسناد و دیگر دستاویزات کے ہمراہ بغرض انٹرویو عدالت عالیہ ہیڈکوارٹر مظفر آباد تشریف لائیں۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ہیلتھ کیئر کمشن کو پرائیویٹ لیب کی ٹیسٹ قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ہے: ہائیکورٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیلتھ کیئر پر کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیب اور صحت کے اداروں کی خدمات کی قیمت طے کرنے کا اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہے۔ پنجاب میں تشخیصی لیبارٹریاں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے خرچ کا صرف 20 فیصد منافع ہی لے سکتے ہیں۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ صحت کی خدمات کو کمرشل اشیاء کی طرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صحت کی خدمات کا براہ راست تعلق انسان کی زندگی کے حق سے ہے جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ معیاری طبی مدد سے انکار سے ایک مہذب معاشرے کی بنیادی خصوصیت کی نفی ہوتی ہے۔ ریاست صحت کے شعبے میں کام کرنے والے نجی اداروں کی فراہم کردہ خدمات کی نگرانی کا بھی اختیار رکھتی ہے۔ حکومت ایسے انداز میں نگرانی کرے کہ کوئی ناجائز منافع خوری کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ 

متعلقہ مضامین

  • تمام ہائیکورٹ ججز مشترکہ سنیارٹی لسٹ، تعین تاریخ تقرری کی بنیاد پر
  • چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
  • آزاد کشمیر کے شہریوں سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: طارق فضل چوہدری
  • فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا
  • جموں کے شہدائ۔جن کے خون سے تاریخ لکھی گئی
  • ’آپ سے ایک گھریلو خاتون بازیاب نہیں ہورہی‘، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی آئی جی پنجاب پولیس کی سرزنش
  • صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
  • 6 نومبر: صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
  • عدالت عالیہ کی ہدایات کے باوجود عمرے  پر جانے سے روک دیا گیا: شیخ رشید
  • ہیلتھ کیئر کمشن کو پرائیویٹ لیب کی ٹیسٹ قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ہے: ہائیکورٹ