اسلام آباد:

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے لیے ظالمانہ قوانین، جبر، اور آبادیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کی شدید مذمت کی، اور اگست 2019 کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت گرفتاریوں میں اضافے کو اجاگر کیا۔

طارق فاطمی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کا حقیقی مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں پر جبر کا خاتمہ کرے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالے قوانین کو منسوخ کرے، اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا موقع دے۔

رکن ممالک کے وفود نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ او آئی سی کے ایجنڈے پر ایک اہم ترجیح ہے، اور انہوں نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر رابطہ گروپ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی منظور کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کشمیری عوام رابطہ گروپ او ا ئی سی انہوں نے

پڑھیں:

یوم شہدائے جموں پر میئر سکھر کا خراج عقیدت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت )یومِ شہدائے جموں پر میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا خراجِ عقیدت سندھ حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم پر قائم میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں جموں کے بہادر شہداکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے غیور شہدانے آزادی کشمیر کی بنیاد اپنے خون سے رکھی، جن کی قربانیاں تاریخِ آزادی کا روشن باب ہیں۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ 1947ء کے شہداکی عظیم قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا ایسا درخشاں باب ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے حقِ خود ارادیت کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اور انصاف کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی، کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے، اور مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلانے کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کرے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
  • ویبینار کے مقررین کا شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت
  • یوم شہدائے جموں پر میئر سکھر کا خراج عقیدت
  • پاکستان منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت  
  • یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام
  • صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے، زرداری
  • بھارتی تسلط غیر قانونی، کشمیری جبر کے سامنے نہیں جھکے، حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم