امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے جو پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقعے پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت
دورے کے دوران امریکی نیوی کا عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیتی سیشنز اور مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تجربات کا تبادلہ ہے۔
یہ 2 روزہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں بحری مشق پر اختتام پذیر ہوگا جس میں یو ایس ایس وین ای۔ میئر اور پاک بحریہ کے جہاز مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش
یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر امریکی نیوی پاکستان نیوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر امریکی نیوی پاکستان نیوی یو ایس ایس وین ای کی بحری
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔