data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کےبادشاہ نے کہا کہ ہم پکار رہے ہیں، گزارش کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قتل عام ابھی ختم کیا جائے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلا امتیاز عالمی انسانی قوانین کو پورے غزہ اور مغربی کنارے میں لاگو کرے ، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ایک قابل عمل دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنائے۔

فلپ ششم  نے یاد دلایا کہ ان کا ملک مئی میں فلسطین کو تسلیم کرچکا ہے جو اقوام متحدہ کے اندر بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کی علامت ہے،  یہ اقدام خطے میں ایک منصفانہ اور حتمی امن کے حصول میں مددگار ثابت ہونا چاہیے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ پر مبنی ہو۔

واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) گزشتہ نومبر میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں بھی نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے، جہاں غزہ پر جاری اس جنگ کو عالمی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہےکہ غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔

 عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج پرفارمنسز اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں جعفر جیکسن کو مائیکل کے انداز میں چلتے، گفتگو کرتے، گاتے اور مشہور مون واک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،  جس کو آنجہانی گلوکار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کے کیریئر کے نمایاں پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے، تاہم ان کی ذاتی زندگی اور ان سے متعلق تنازعات کو شامل نہیں کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی اس فلم کو 24 اپریل 2026 کو دنیا بھر کے کئی ممالک کے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے،صہیونی فوج کو غزہ میں تمام سرنگیں فوری تباہ کرنے کا حکم
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
  • امریکا اور اقوام متحدہ کی شامی صدر پر عائد پابندیاں ختم، دہشتگردوں کی فہرست سے نام خارج
  • غزہ میں 16 ہزار سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں: عالمی ادارہ صحت
  • بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ انوراگ کشیپ نے سوال پر خاموشی توڑ دی
  • ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے
  • پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت