کندھکوٹ، انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے لوڈررکشا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اہم اجلاس وزیرِاعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اب یہ اجلاس نئی تاریخ پر بلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بلدیاتی نظام سے متعلق ان کی تجاویز کو ستائیسویں آئینی ترمیم میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد ایم کیو ایم نے ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ترمیم کے بیشتر نکات کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں مجوزہ تبدیلی کے سوا باقی تمام تجاویز کی مخالف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی شیئر اور این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سے متعلق شقوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔